جنوبی بھارت کے نامور اداکار اور کار ریسر اجیت کمار کی گاڑی دبئی 24 آورز ریس کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔ مشہور تامل اداکار اجیت کمار اس وقت 24 آورز ریس 2025 میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔چھ گھنٹے طویل اینڈورینس ٹیسٹ کے پریکٹس سیشن کے دوران اجیت کی گاڑی اختتام سے چند منٹ قبل بیریئرز سے ٹکرا گئی۔واضح رہے کہ اجیت کمار اداکاری کے ساتھ کار ریسنگ کا بھی پیشہ رکھتے ہیں اور اسی سلسلے میں انکی اپنی ایک ریسنگ ٹیم ہے جس کا نام اجیت کمار ریسنگ ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی