i شوبز

بالی ووڈ' سیف علی خان کے گھر چور داخل، مزاحمت پر چاقو کے وار سے اداکار شدید زخمیتازترین

January 16, 2025

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں چوری کی واردات کی کوشش ' مزاحمت پر چاقو کے وار سے اداکار زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوئے جن پر 6 مرتبہ چاقو سے وار کئے گئے۔ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کے گھر پر پیش آیا جہاں چور گھر میں گھسنے میں تو کامیاب ہوگیا تاہم اس کا سامنا سیف علی خان سے ہوا۔رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم شخص چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا، چور گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، لیکن سیف علی خان نے مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تاہم چور بھاگ نکلا جس کے بعد فوری طور پر سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی