i شوبز

بالی ووڈ میں خواتین اداکارائوں کو کم معاوضہ دیا جاتا ہے، نندیتا داستازترین

February 18, 2025

معروف بھارتی فلمساز، ہدایت کارہ اور اداکارہ نندیتا داس نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں خواتین اداکارائوں کو کم معاوضہ دینے کا رجحان ہے، شاہ رخ خان کے مقابلے میں دیپیکا پڈوکون کو معاوضہ کم ہی ملے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اے لسٹ خاتون اداکارہ کے مقابلے میں اے لسٹ مرد کام نہیں کرتا ہے، میرا سماجی کاموں کا بیک گرائونڈ ہے، میں نے بچپن میں فلمیں نہیں دیکھیں، مجھے پاکستان میں مجھے بہت عزت اور پیارملتا ہے۔ نندیتا داس نے کہا کہ بھارتی فلم ارتھ میرے دل کے بہت قریب ہے، کئی فلموں میں بولڈ کردار ادا کرنے کے باعث مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی ملیں۔ ایک سوال پر نندیتا داس نے کہا کہ مجھے کبھی بھی اداکاری کا شوق نہیں تھا، بہت ساری فلمیں میں نے ہچکچاتے ہوئے کی تھیں، مجھے اب گھسے پٹے کردار آفرز ہوتے ہیں، میرے مقابلے میں نوجوان اداکارائوں کو چانس دیا جاتا ہے، چیلنجز سب جگہ ہیں، ان کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی