i شوبز

بالی وڈ اداکار کی بہن کا گھر لاس اینجلس میں لگی آگ میں جل کر راکھ، تصویر بھی شیئر کیتازترین

January 14, 2025

بالی و وڈ کی مشہور فیشن ڈیزائنر مسابہ گپتا کی نند اور اداکار ستیادیپ مشرا کی بہن کا گھر بھی لاس اینجلس میں لگی آگ میں جل گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی معروف فیشن ڈیزائنر مسابہ گپتا کی نند اور اداکار ستیادیپ مشرا کی بہن چنائی مشرا کا گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔مسابہ گپتا نے نند کا گھر جلنے کی اطلاع خود اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے مداحوں کو دی اور بتایاکہ نند اور دیگر گھر والے بالکل محفوظ ہیں لیکن ان کا گھر آگ کی نظر ہوگیا۔فیشن ڈیزائنر کے شوہر ستیادیپ مشرا نے بہن کے راکھ بنے گھر کی تصویر انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کی اور لکھاکہ آگ کے بعد جو بچا ہے وہ یہ ہے اور راتوں رات گھر اور سامان کھونا پڑا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی