i شوبز

باکسنگ میچ، رحیم پردیسی کا فیروز کے بعد خوشحال خان کو چیلنجتازترین

February 18, 2025

معروف یوٹیوبر اور انٹرنیٹ شخصیت رحیم پردیسی نے اداکار فیروز خان کو شکست دینے کے بعد اداکار خوش حال خان کو باکسنگ رنگ میں اترنے کا چیلنج دے ڈالا۔16 فروری کو لاہور میں منعقدہ باکسنگ میچ میں رحیم پردیسی اور فیروز خان رنگ میں اترے تھے رحیم پردیسی نے 5 رانڈز کے میچ میں فیروز خان کو 1 پوائنٹ کے مقابلے میں 4 پوائنٹس سے دھول چٹائی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوٹیوبر نے اداکار خوش حال خان کو بھی باکسنگ میچ کا چیلنج دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر چیلنج کے لیے تیار ہوں لیکن میں نے سنا ہے ایک نیا بچہ آیا ہے۔انہوں نے للکارتے ہوئے کہا کہ خوش حال خان بڑے بڑے ہیلمٹ پہن کر کھیلتا ہے، بھیا اصلی باکسر سے لڑو ناں، نئے کھلاڑیوں کے ساتھ کیوں لڑتے ہو؟ مجھ سے لڑو، پھر پتہ چلے گا کہ اصلی چیمپئن کون ہے۔واضح رہے کہ اداکار خوش حال خان ادکاری کے ساتھ باکسنگ کے بھی شوقین ہیں اور باکسنگ رنگ میں اتر کر بھی اپنی صلاحتیں منوا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی