i شوبز

بھائی کی سنگیت تقریب: پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی گانوں پر دھماکے دار پرفارمنستازترین

February 08, 2025

بھارت کی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں۔بھارتی اداکارہ کے بھائی سدھارتھ جلد ہی اداکارہ نیلم اپادھیائے سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، پریانکا نے شادی کی تیاریوں اور قبل از شادی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس میں ان کی بیٹی اور ساس سسر پال کیون جوناس اور ڈینس جوناس بھی شامل رہے۔گزشتہ شام ممبئی میں ایک شاندار سنگیت تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پریانکا کے گلوکار شوہر نک جوناس نے بھی شرکت کی، نک جوناس 6 فروری کو بھارت پہنچے اور سنگیت تقریب میں شریک ہوئے۔سنگیت کی رات نک جوناس نے اپنے گٹار کے ساتھ ایک دلکش پرفارمنس پیش کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نک نے مرکزی سٹیج سنبھالا اور اپنے گیت آفٹر لائف کو بڑے جوش و خروش سے گایا اور ان کے والد پال کیون جوناس نے ساتھ میں سنتھیسائزر بجایا اور نک کے ساتھ گیت گایا۔سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے بھی رقص کے ذریعے تقریب کو رنگین بنادیا، دولہا بننے والے سدھارتھ چوپڑا بھی ڈانس فلور پر نظر آئے، پریانکا نے اپنے کچھ مشہور گیتوں پر رقص کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی