فلموں اور ڈراموں کے اداکار بابر علی نے اپنی والدہ کی آخری خواہش بتادی۔حال ہی میں بابر علی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ پہلو پر کھل کر گفتگو کی۔دوران گفتگو بابر علی نے اپنی والدہ کا آج کی ماں سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ مائیں تو ہمیشہ ہی اپنے بچوں سے محبت کرتی ہیں لیکن آج کی مائیں پرانے وقتوں کی ماں سے مختلف ہیں، کیونکہ پرانے وقتوں میں بات چیت بہتر ہوتی تھی اور مائیں اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارا کرتی تھیں جو کہ آج ٹیکنالوجی کی وجہ سے ممکن نہیں رہا۔اداکار کا کہنا تھاجب میں نے شوبز میں قدم رکھا تو میری والدہ کی مجھ سے بس ایک ہی خواہش تھی اور انہوں نے مجھے دھمکی دی تھی کہ میں شادی شوبز میں نہ کروں بلکہ شادی کیلئے ایک خاندانی لڑکی کا انتخاب کروں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی