بھارتی جماعت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے وابستہ سیاستدان بابا صدیقی کو قتل کرنیوالے لارنس بشنوئی گینگ نے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی دھمکی دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اب سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے۔لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دی گئی دھمکی میں کہا گیا ہیکہ سلمان خان کو دھمکانے کیلئے ان کے گھر کے باہر گولیاں چلائی جاچکی ہیں لیکن اب جو شخص سلمان کی مدد کرے گا وہ بھی بشنوئی گینگ کی گرفت میں آئے گا۔یاد رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کو ہفتے کی رات باندرہ ایسٹ میں ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے قریب گولیاں مارکر قتل کردیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی