معروف اداکار، گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے اپنے والد، بھارتی نامور گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کو تیسری شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔اذان سمیع خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر والد کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔اداکار نے والد اور ان کی تیسری اہلیہ رویا فریابی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس جوڑی کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد د یتے ہوئے دعائیں دی ہیں۔واضح رہے کہ اداکار اذان سمیع خان عدنان سمیع اور پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی