i شوبز

اسکول کے زمانے میں جس لڑکے پر کرش آیا وہ اب لوگوں کا دل دکھاتا ہے' مشال خانتازترین

April 11, 2025

معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان مشال خان نے محبت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مشال خان نے انکشاف کیا کہ مجھے بچپن میں، اسکول کے زمانے میں ایک لڑکے پر کرش آیا تھا مگر میں نے اسے بتایا نہیں تھا، میں ابھی بھی اس لڑکے کو جانتی ہوں وہ کچھ خاص شخصیت نہیں بنا اور اب وہ لوگوں کا دل دکھانے والا انسان ہے۔محبت پر بات کرتے ہوئے مشال خان نے کہا کہ میں محبت کا شوق ہی نہیں رکھتی ہوں، مجھے محبت کرنے کا نہ کبھی شوق تھا اور نہ ہو گا۔انہوں نے یک طرفہ محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یکطرفہ محبت کوئی معنی ہی نہیں رکھتی ہے، مجھے یک طرفہ محبت کی سمجھ ہی نہیں آتی ہے، یہ سب دھوکا ہے، شاعروں نے ہمیں غلط بتایا ہے کہ محبت کے بھی کچھ مراحل ہوتے ہیں۔مشال خان نے کہا کہ محبت میں آپ ایک دوسرے کو تھامتے ہیں اور پروان چڑھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی