i شوبز

اسٹیج میرے لیے مندر ہے، ارجیت سنگھ مداح کی حرکت پر ناراض ہوگئےتازترین

September 19, 2024

معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے کانسرٹ کے دوران اسٹیج پر رکھا ہوا ایک مداح کا کھانا ہٹادیا اور اسٹیج کو اپنے لیے مندر قرار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارجیت سنگھ ان دونوں بین الاقوامی دورے پر ہیں جہاں حال ہی میں انہوں نے لندن میں ایک کانسرٹ میں پرفارم کیا جس میں مداحوں کی بڑی تعداد نظر آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کانسرٹ کے دوران ارجیت سنگھ پرفارم کررہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے کھانے کا باکس اسٹیج پر رکھ دیا جس پر گلوکار نے اعتراض کیا۔گلوکار نے اپنی پرفارمنس کو بیچ میں روکتے ہوئے مداح سے کہا کہ معذرت یہ میرا مندر ہے، آپ یہاں کھانا نہیں رکھ سکتے، اس کے ساتھ ہی ارجیت نے کھانا اٹھا کر انتظامیہ کے حوالے کردیا اور اپنی پرفارمنس کو پھر سے جاری رکھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی