معروف اداکارہ اشنا شاہ 34 سال کی ہو گئیں۔اداکارہ اشنا شاہ نے گزشتہ دنوں اپنی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر شوبز ستاروں سے بھری تقریب کا انعقاد کیا۔اشنا شاہ نے اپنی 34 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے سے قبل پرانی روایت برقرار رکھتے ہوئے دل ہی دل میں دعا کی۔اداکارہ اشنا شاہ کی سالگرہ کی تقریب میں کئی نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی جو سوشل میڈیا پر اس پارٹی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔اشنا شاہ کی سالگرہ کی تقریب کی سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی