i شوبز

اروشی روٹیلاکا رنویر الہ آبادیا کی پوڈکاسٹ میں جانے سے انکارتازترین

February 14, 2025

بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا نے بھی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان کے بعد ان کے پوڈکاسٹ میں جانے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اروشی نے رنویر الہ آبادیا کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے بھی ان فالو کردیا ہے اور ان کے پوڈکاسٹ میں شیڈول اپنی شرکت سے منع کر دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اروشی روٹیلا اپنی تیلگو فلم ڈاکو مہاراج کی باکس آفس پر بڑی کامیابی کے بعد وہ اس شو میں دکھائی دینے والی تھیں۔خیال رہے کہ رنویر الہ آبادیا جو اپنے یوٹیوب چینل پر مشہور شخصیات کے انٹرویوز کے لیے جانے جاتے ہیں، جو ان دنوں انڈیا گاٹ لیٹنٹ شو میں اپنے متنازع بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی