i شوبز

اروشی روٹیلا نے تامل فلموں کی کمائی میں عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیاتازترین

February 25, 2025

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا فلموں کی کمائی میں آگے نکل گئیں انہوں نے اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اروشی روٹیلا حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور تیلگو فلم ڈاکو مہاراج کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا نے اپنی نئی فلم ڈاکو مہاراج کے لیے کروڑوں روپے وصول کیے ہیں، ان کی فیس عالیہ بھٹ کی فلم آر آر آر کے معاوضے سے تجاوز کر گئی ہے۔اروشی نے ڈاکو مہاراج کے لیے 9.2 کروڑ روپے چارج کیے جبکہ عالیہ بھٹ نے آر آر آر کے لیے 9 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ انہوں نے نئی فلم کے گانے دبیدی دبیدی میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے وصول کیے۔اروشی روٹیلا کو فلم کے ہٹ یا فلاپ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ اپنی پرفارمنس کے لیے ایک کروڑ روپے فی منٹ چارج کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی