i شوبز

اروشی روٹیلا کی ریشبھ پنت کے ساتھ ڈیٹنگ پر وضاحتتازترین

September 20, 2024

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں اور خبروں پر ایک مرتبہ پھر وضاحت دے دی۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے 30 سالہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ریشبھ پنت کے ساتھ جوڑنے والی مسلسل افواہوں کے بارے میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہ میمز اور افواہیں بے بنیاد ہیں، میں اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میری توجہ اپنے کیریئر اور کام پر رہتی ہے جس کے لیے میں پرجوش ہوں، اس طرح کے معاملات کو شفافیت کے ساتھ حل کرنا اور قیاس آرائیوں کے بجائے سچائی پر توجہ دینا ضروری ہے۔اروشی روٹیلا نے کہا کہ میری ذاتی زندگی کے بارے میں مسلسل چھان بین اور بے بنیاد افواہوں سے نمٹنا مشکل ہوتا ہے، میں وضاحت اور ایمانداری کے ساتھ افواہوں سے نمٹنے کا انتخاب کرتی ہوں۔بھارتی اداکارہ نے کہا کہ سپورٹ کرنے والے لوگوں کے درمیان رہنے سے اپنے مقصد اور اہداف پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی