بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر کے بارے میں اطلاع ہے کہ انھوں نے اپنے شوہر محسن اختر میر سے طلاق کیلئے کیس فائل کیا ہے، ان کی آٹھ برس قبل شادی ہوئی تھی۔یہ اطلاع ایک گمنام ذریعہ نے ممبئی کی ایک عدالت کے حوالے سے شیئر کی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں میں علیحدگی کی وجہ کیا ہے، اس حوالے سے ابھی کچھ پتہ نہیں چلا تاہم50 سالہ ارمیلا نے محس اختر سے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے اور انھوں نے کورٹ میں کیس بھی داخل کر دیا ہے۔دونوں کی 4 فروری 2016 کو شادی ہوئی تھی اور بین المذاہب شادی پر لوگ کافی حیران بھی ہوئے تھے، اسکی ایک وجہ کشمیری نژاد محسن اختر اور ارمیلا کے درمیان عمروں کی تفاوت بھی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی