i شوبز

ارجن کپور پرستار کی جانب سے ملائیکہ کہنے پر مشکل میں پڑ گئےتازترین

February 12, 2025

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور ایک حالیہ تقریب کے دوران اس وقت مشکل میں پڑ گئے جب ایک پرستار نے انکی سابقہ دوست ملائیکہ اروڑا کا چیخ کر نام لیا جس پر ارد گرد موجود لوگ ارجن کی جانب دیکھنے لگے۔ اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ اپنی آنے والی فلم کی پروموشن کے دوران پروگرام جاری تھا کہ اچانک صورتحال نے اس وقت ایک غیر متوقع موڑ لیا جب وہاں موجود ایک پرستار نے بہت اونچی آواز میں ملائیکہ اروڑا کا نام لیا جس پر ارجن جو اس سے قبل مسکرا کر فلم کی پروموشن کر رہے تھے اچانک بالکل خاموش ہوکر فین کو دیکھنے لگے۔واضح رہے کہ ارجن اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان 2016 سے ڈیٹنگ جاری تھی جس اختتام گزشتہ برس ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی