بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے بریک اپ ہوجانے کا سرِ عام اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ارجن کپور نے سیاستدان راج ٹھاکرے کی جانب سے سجائی گئی دیوالی کی تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ہجوم کی جانب سے ملائیکہ کے نعرے کا جواب دیتے ہوئے ارجن کپور کو کہتے سنا گیا کہ ابھی میں سنگل ہوں آپ پرسکون ہوجائیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مبہم خبروں کے بعد اب ارجن کپور نے بلاواسطہ طور پر ملائیکہ سے اپنا رشتہ ٹوٹ جانے کی سرعام تصدیق کردی ہی دی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی