i شوبز

ارجن کپور کی فلم میرے ہسبینڈ کی بیوی فلاپتازترین

February 27, 2025

بالی وڈ اداکار ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت سنگھ کی فلم میرے ہسبینڈ کی بیوی ریلیز کے تیسرے ہی دن ناکام قرار دے دی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور کی فلم میرے ہسبینڈ کی بیوی 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنی، لیکن ارجن کپور ایک بار پھر اپنے مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔فلم کے تیسرے دن کا باکس آفس کلیکشن سامنے آیا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم وکی کوشل کی سپر ہٹ فلم چھاوا کے مقابلے میں بالکل بھی نہیں ٹک پائی۔میرے ہسبینڈ کی بیوی ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے، جس کی ہدایت کاری مدثر عزیز نے کی ہے۔ اگرچہ فلم کو تفریح سے بھرپور بنانے کی کوشش کی گئی، لیکن ناظرین نے اسے زیادہ پسند نہیں کیا۔ فلم نے تیسرے دن صرف 1.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جس کے بعد تین دنوں میں مجموعی کمائی 4.45 کروڑ روپے تک پہنچ سکی۔پہلے دن فلم نے 1.5 کروڑ روپے، جبکہ دوسرے دن 1.17 کروڑ روپے کمائے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی