i شوبز

ارچنا سنگھ کا دی کپل شرما شو میں صرف ہنسنے کا دس لاکھ معاوضہتازترین

September 19, 2024

بھارت کے مشہور کامیڈی شو دی گریٹ انڈین کپل شوکے سیزن 2 کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کا پریمیئر رواں ہفتے 21 ستمبر 2024 سے نیٹ فلکس پرنشر کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا پر حال ہی میں شائع ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے شو کے سیزن 1 میں ارچنا پورن سنگھ نے ایک قسط کا معاوضہ 10 لاکھ بھارتی روپے وصول کیا۔دوسری جانب دیگر کاسٹ کے ہمراہ ایک بھارتی شو میں گفتگو کے دوران ارچنا نے اعتراف کیا کہ دی گریٹ انڈین کپل شو میں ان کے ساتھی اداکار سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک اور دیگر ان سے دگنا معاوضہ لیتے ہیں۔گفتگو کے دوران ارچنا اپنے معاوضے سے خاصی مطمئن نظر آئیں اور کہا کہ انہیں شو میں صرف ہنسنے کا معاوضہ ملتا ہے جب کہ دوسرے لوگ اپنی محنت سے دگنا معاوضہ لے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی