i شوبز

ارچنا پورن سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی' ہاتھ میں فریکچر ہوگیاتازترین

January 29, 2025

بھارتی کامیڈین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی چند تصاویراور ویڈیوز بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اداکار راج کمار را کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جس کے نتیجے میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ اداکارہ کے وی لاگ میں دکھایا گیا کہ وہ شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں، اور ان کی چیخیں سنائی دیں۔وی لاگ کے آخر میں اداکارہ کو سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوتے اور شوہر اور بچوں سے ملتے ہوئے دکھایا گیا۔ ارچنا کا کہنا تھا کہ بظاہر وہ ٹھیک نظر آ رہی ہیں، لیکن وہ ایک بڑی سرجری سے گزری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی