i شوبز

ٹاپ سیڈڈجڈ ٹرمپ انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16رائونڈ میں پہنچ گئےتازترین

September 19, 2024

انگلینڈ کے نامور کیوئسٹ ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ،انگلینڈ کے 35سالہ کیوئسٹ جڈ ٹرمپ نے مردوں کے مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہم وطن میزبان کیوئسٹ میتھیو سیلٹ کو ہرا کر ٹاپ 16رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں انگلینڈ کے نامور کیوئسٹ ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن میزبان کیوئسٹ میتھیو سیلٹ کو 1کے مقابلے میں 4فریم سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ کا ٹاپ 16رائونڈ میں مقابلہ چین کے حریف کیوئسٹ فین ژینگی سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی