بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر اپنی اہلیہ کیرون کھیر سے اولاد نہ ہونے کا دکھ محسوس کرتے ہیں، انکے مطابق انھیں 50 برس کی عمر کو پہنچنے پر یہ خلا محسوس ہونا شروع ہوا۔ واضح رہے کہ 69 سالہ انوپم کھیر نے کیرون کھیر سے 1985 میں شادی کی جبکہ سکندر انوپم کھیر کی اہلیہ کیرون کھیر کے پہلے شوہر سے پیدا ہونے والے بیٹے ہیں۔ سینئر اداکار نے انکشاف کیا کہ سوتیلے بیٹے سے اچھے تعلقات کے باوجود وہ اپنی اولاد کے نہ ہونے کی کمی محسوس کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کافی پہلے یہ سب کچھ اتنا محسوس نہیں ہوتا تھا لیکن اب کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوں خاص کر پچھلے سات آٹھ برسوں میں کہ میری بھی اولاد ہوتی۔ایسا نہیں ہے کہ سکندر سے میں خوش نہیں، لیکن سوچتا ہوں کہ یہ کتنا خوش کن ہوتا ہے کہ ایک آپکے سامنے بچہ پیدا ہوکر بڑا ہو، یہ ایک ایماندارانہ جواب ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی