i شوبز

انڈسٹری میں نئے آنے والوں کو مواقع دینے کی ضرورت ہے ، یشما گلتازترین

December 30, 2024

اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہوں ہرکام میں کا میابی کیلئے محنت اور اپنی منزل کا تعین ضروری ہے سفارش کا زمانہ گیا اب ٹیلنٹ اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ایک انٹرویو میں یشما گل نے کہا کہ اب تک میں نے شوبز انڈسڑی میں جتنا بھی کام کیا ہے میں اس بارے اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز انڈسڑی میں جو ٹیلنٹ موجود ہے دنیا میں اسکی مثال نہیں ملتی صرف پاکستانی شوبز انڈسڑی میں نئے آنیوالوں کو مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور منزل کے تعین کے بغیر کامیابی کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ لہذا نئے آنے والوں کو اس چیز کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ یشما گل نے کہا کہ میں اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہوں کہ دل چاہتا ہے کہ وقت رک جائے مگر انسان کی ساری خواہشیں تو پوری نہیں ہوتیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی