i شوبز

انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا ترکیہ میں آغازتازترین

April 17, 2025

معروف وی جے اور میزبان انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا ترکیہ میں آغاز ہو گیا، مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔گزشتہ سال 30 جون کو انوشے اشرف نے اپنے قریبی دوست شہاب کے ساتھ ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اب انوشے اشرف نے ترکیہ میں ایک شاندار ڈیسٹینیشن ویڈنگ کے ذریعے باقاعدہ مہندی کی تقریب منعقد کی۔ترکی میں ہونے والی اس تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے تقریب کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو مداحوں میں بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔انوشے اشرف کی سوشل میڈیا پر وائرل مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز پر ان کے مداح ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی