بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 40 سال فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے باوجود کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 500 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے انوپم کھیر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے باوجود آج تک کرائے کے گھر میں مقیم ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم کھیر نے کہا کہ انہیں اپنے لیے گھر خریدنے کی ضرورت کبھی محسوس ہی نہیں ہوئی ۔انوپم کھیر نے کہا کہ وہ پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے اپنے پیسے بچانے اور کرایہ ادا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتا ہوں کیونکہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنا گھر نہیں خریدوں گا، میں کس کے لیے خریدوں ؟ میرا ماننا ہے کہ میں صرف ہر ماہ کرایہ ادا کروں اور زندگی گزاروں۔انوپم نے مشورہ دیا کہ جس رقم سے گھر خریدنا ہے، اسے اپنے بینک اکائونٹ میں رکھیں اور تھوڑی رقم کرایہ ادا کرنے کے لیے استعمال کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی