i شوبز

اننیا پانڈے نے آئٹم نمبر کیلئے اپنی شرائط رکھ دیںتازترین

September 30, 2024

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے آئٹم نمبر کرنے کیلئے اپنی شرائط واضح کردیں۔ ایک انٹرویو کے دوران اننیا پانڈے نے آئٹم نمبر پر بات کی اور اپنی شرائط واضح کرتے ہوئے بتایا کہ،وہ آئٹم نمبرز کے خلاف نہیں ہیں لیکن ان کی شرط یہ ہے کہ لڑکی کو اپنے کردار اور انداز پر مکمل کنٹرول ہو، اور اسے معلوم ہو کہ وہ کیا کر رہی ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی آئٹم نمبر کریں گی؟ تو انہوں نے کہا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ اس گانے میں لڑکی کو اپنے کردار پر کتنا کنٹرول ہے اور وہ کس طرح پیش کی جا رہی ہے۔ اداکاہ کے مطابق آئٹم نمبر کرنے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں، اگر مجھے لگے کہ گانے میں لڑکی کو بااختیار بنایا جا رہا ہے اگر وہ اپنے کردار پر کنٹرول رکھتی ہے، اگر اسے زیادہ جنسی انداز میں پیش نہیں کیا جا رہا، یا اس کی بے عزتی نہیں ہو رہی تو میں اسے کروں گی۔ لیکن اگر گانے میں ان میں سے کوئی بھی عنصر ملا تو میں یہ نہیں کروں گی۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ چیزوں کو بدلنے کے بہت سے طریقے ہیں، آپ جنسی طور پر پیش کئے بغیر بھی سیکسی ہو سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی