بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنی شادی سے متعلق خواہش کا اظہار کردیا۔حال ہی میں اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جہاں میزبان کی جانب سے اننیا پانڈے سے بالی ووڈ کی ڈریم شادی کے حوالے سے پوچھا گیا۔اس کے جواب میں اننیا نے کہا کہ انہیں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بالکنی میں ہونے والی شادی بہت پسند آئی، مجھے لگتا ہے کہ بعض اوقات لوگ 'یہ لوکیشن، وہ لوکیشن' پر توجہ مرکوز کرتے ہیں لیکن عالیہ اور رنبیر نے شادی کیلئے بالکنی کی لوکیشن کو منتخب کیا جو ان کیلئے بہت خاص تھی۔اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ بھی کچھ ایسی ہی چھوٹی شادی چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تو میں ایک بڑی شادی چاہتی تھی اور میں شادی کی7 تقریبات کرنا چاہتی تھی لیکن اب میں چاہتی ہوں کہ صرف میرے خاص لوگ میرے ساتھ ہوں اور میں اپنی شادی میں بہت ڈانس اور مزہ کرنا چاہتی ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی