معروف اداکارہ ، مصورہ ، ہدایت کار ، اور پروڈیوسرانجلین ملک کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی سرجری ہو رہی ہے۔بہادر اور با صلاحیت انجلین ملک نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں سے دعائوں کی خصوصی درخواست کی ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ مجھے اسپتال میں ایک اہم سرجری کے لیے لایا گیا ہے۔ مجھے آپ سب کی دعائوں کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔انجلین ملک نے مزید لکھا کہ آپ کی حمایت ہی میری کل دنیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی