i شوبز

انجلین ملک کی کینسر کے علاج کے دوران فیشن شو میںکیٹ واکتازترین

February 25, 2025

اداکارہ، ماڈل، پروڈیوسر و ہدایت کارہ انجلین ملک نے پاکستانی فیشن میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار مکمل گنج پن میں فیشن شو میں کیٹ واک کرکے سب کو حیران کردیا۔اداکارہ و ماڈل کی جانب سے کینسر کی تشخیص اور اس کا علاج جاری رہنے کے بعد حال ہی میں ماڈل نے ونٹر فیشن گالا میں کیٹ واک کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ونٹر فیشن گالا میں کیٹ واک کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ انہوں نے پاکستانی فیشن میں نئے ٹرینڈز متعارف کرائے۔ماڈل کا کہنا تھا کہ پاکستانی فیشن کی تاریخ میں وہ پہلی ماڈل ہیں، جنہوں نے مکمل گنج پن کے ہمراہ فیشن شو میں کیٹ واک کی۔انجلین ملک کا کہنا تھا کہ ارادے مضبوط کرنے کے بعد انہوں نے خود کو طاقتور اور صحت مند تصور کیا اور پھر خود ہی سر کے بال منڈوائے اور گنج پن کے ساتھ فوٹوشوٹ کرواکر کینسر کی شکار خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی