معروف اداکارہ انجلین ملک کے موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق وائرل ہونے والی پوسٹ کو ری پوسٹ کر کے خود کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر انجلین ملک نے خود کے کینسر کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے منڈوائے ہوئے سر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے جیولری برانڈ کی نتھنی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور انڈسٹری شخصیات اداکارہ کے لیے دعا گو ہیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی