i شوبز

انڈین گانوں پر ڈانس' یاسر حسین کا تھیٹر ڈرامہ منکی بزنس تنقید کی زد میں آگیاتازترین

April 09, 2025

یاسر حسین کا تھیٹر پلے منکی بزنس شدید تنقید کی زد میں ہے، ڈرامے میں بالی ووڈ گانوں پر پرفارمنس سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔یاسر حسین کا تھیٹر ڈرامہ منکی بزنس آرٹس کونسل کراچی میں 5 اپریل سے 20 اپریل تک پیش کیا جا رہا ہے، مختلف حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں یاسر حسین اور عمر عالم شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں یاسر حسین اور عمر عالم کو خواتین کا لباس پہنے، بالی ووڈ گانوں جیسے ساکی ساکی اور سے شوا شوا پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ان مناظر نے عوامی حلقوں میں شدید ناراضی پیدا کی ہے۔بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے یاسر حسین پر منافقت کا الزام لگایا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ یہی توقع تھی یاسر حسین سے جو ہمیشہ دوسروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، خود بھارتی گانوں پر ناچتے ہیں۔جبکہ بعض نے کہا کہ پاکستانیوں کو اپنے اصل ڈراموں پر فوکس کرنا چاہیے، ناچ گانے کی نقل میں نہیں جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی