i شوبز

انیل کپور بھی ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم کے پرستار نکلےتازترین

February 14, 2025

بالی ووڈ کے سدا بہار ہیرو انیل کپور بھی ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم کے پرستار نکلے۔ رواں ماہ ریلیز ہونے کے بعد، اس فلم نے مداحوں اور بالی و وڈ کے نامور اداکاروں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔ ان میں اداکارہ ودیا بالن کے بعد اب بالی وڈ کے ایورگرین اداکار انیل کپور کا نام بھی شامل ہے۔اداکار انیل کپور نے انسٹاگرام اسٹوریز پر فلم صنم تیری قسم کا پوسٹر شیئر کیا اور اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا، دیپک مکٹ اور پوری ٹیم کو فلم کی دوبارہ ریلیز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انیل کپور نے مزید کہا کہ فلم نے پہلے دن ہی مداحوں کے دل جیت لیے تھے اور اس کی کامیابی واقعی محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں فلم کی لیڈ کاسٹ، ہرش وردھن رانے اور ماورا حسین کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمنائیں بھی ظاہر کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی