i شوبز

ہانیہ کی جگہ کوئی اور، سردار جی تھری کی دوبارہ شوٹنگ ہوگیتازترین

April 29, 2025

پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں پیدا ہونے والی نئی کشیدگی کا اثر فن اور فنکاروں پر بھی پڑنے لگا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بالی وڈ ڈیبیو فلم سردار جی 3 سے علیحدہ کیا جارہا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق، سردار جی 3 کی ٹیم اب ہانیہ عامر کی جگہ کسی بھارتی اداکارہ کو کاسٹ کر کے ان کے مناظر دوبارہ شوٹ کرنے پر غور کر رہی ہے۔یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔ ایک طرف بھارتی صارفین طنزیہ تبصرے کر رہے ہیں، تو دوسری جانب پاکستانی مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی