i شوبز

ہانیہ عامر مداحوں کے نرغے میں پھنس گئیں، ویڈیوز وائرلتازترین

October 16, 2025

اداکارہ ہانیہ عامر کو امریکا میں ایوارڈز کی تقریب میں ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔ ہانیہ عامر تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں تاہم شو کے دوران ایک موقع پر ہانیہ عامر کو مداحوں کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے مطابق متعدد خواتین نے اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں لیں، گلے ملیں اور کچھ نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا، تاہم ہانیہ عامر نے انتہائی خوش اخلاقی اور وقار کے ساتھ اس صورتحال کو سنبھالا اور کسی کو برا محسوس نہیں ہونے دیا۔ایک موقع پر ہانیہ عامر گرتے گرتے بھی بچیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے معاملے کو سنبھالا اور مداحوں کے نرغے سے ہانیہ عامر کو نکال کر تقریب میں پہنچایا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردِعمل سامنے آیا، صارفین نے حد سے بڑھی ہوئی مداح کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غلط ہے، کسی کو اس کو اجازت کے بغیر چھونا درست نہیں، ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر ہانیہ اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیتیں تو لوگ انہیں بدتمیز کہتے، جبکہ کسی نے طنزا کہا کہ ہانیہ تو آنٹیوں کے ہجوم میں پھنس گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی