اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ان کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں ریکوگنیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ان کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں ریکوگنیشن ایوارڈ سے نوازا گیا اور یہ اعزاز انہیں پاکستان کی ثقافت اور فنی دنیا میں ان کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے دیا گیا۔ہانیہ عامر کو ایوارڈ کی تقریب کے دوران پارلیمنٹ کے اراکین نے خراج تحسین پیش کیا اور ان کی محنت اور کامیابیوں کو سراہا۔ ہانیہ عامر نے اس ایوارڈ کو اپنے وطن پاکستان اور اس کے عوام کے نام کیا اور اس اعزاز کو اپنی ٹیم اور مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔اس ایوارڈ کی تقریب میں مختلف عالمی شخصیات بھی شریک ہوئیں جنہوں نے ہانیہ عامر کی فنی خدمات اور ان کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر ان کی تعریف کی۔ ہانیہ عامر کی اس کامیابی پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ یہ ایوارڈ ہانیہ کی کامیابیوں کا ایک اور سنگ میل ہے جس نے انہیں عالمی سطح پر مزید شہرت بخشی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی