i شوبز

ہانیہ عامر کیا چھپا رہی تھیں؟سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے ہونے لگےتازترین

March 27, 2025

اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت برطانیہ میں مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ ہانیہ عامر کو حال ہی میں برطانوی پارلیمنٹ میں ریکگنیشن ایوارڈ سے نوازا گیا، جس کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے ان کے اعزاز میں تقریبات منعقد کیں۔ اسی دوران ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ایک تقریب میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں صحافیوں نے انہیں اچانک روک لیا۔جب ہانیہ عامر کو رپورٹرز نے روکا، تو انہوں نے چند لمحے انتظار کرنے کو کہا اسی دوران انہوں نے کوئی چیز اپنی مینیجر کو دینے کی کوشش کی، جو زمین پر گر گئی۔جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی کہ ہانیہ عامر کچھ چھپانے کی کوشش کر رہی تھیں، کچھ کا دعوی ہے کہ وہ ویپ یا لائٹر چھپا رہی تھیں، جبکہ کچھ کے مطابق وہ لپ گلوس یا لپ اسٹک تھی۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ ہم نے دیکھ لیا کہ وہ کیا چھپا رہی تھیں، دوسرے نے تبصرہ کیا اوہ! تو وہ بھی اسموک کرتی ہیں؟ایک مداح نے لکھا کہ سب انڈسٹری کے لوگ اسموک کرتے ہیں، تو اگر وہ کر بھی رہی تھی تو کیا ہوا؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی