i شوبز

ہانیہ عامر کی پری برتھ ڈے سیلیبریشن کی جھلکیوں نے دھوم مچادیتازترین

January 28, 2025

پاکستان و بھارت میں یکساں مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی پری برتھ ڈے سیلیبریشن کی جھلکیوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ہانیہ عامر نے اپنی پری برِتھ ڈے سیلیبریشن کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ہانیہ عامر نے کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ان کی سالگرہ کی پہلے سے ہونے والی خوشیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس ملٹی-فوٹو پوسٹ کا آغاز ایک تصویر سے ہوتا ہے جس میں وہ اپنے کیک کو دیکھ کر خوش ہو رہی ہیں اور اپنا چہرہ چھپا رہی ہیں۔ دوسری تصویر میں ہانیہ جذباتی نظر آ رہی ہیں اور کیک کاٹنے کے لیے چھری پکڑی بیٹھی ہیں۔اس کے بعد کی جھلکیوں میں وہ کیک پر لگی موم بتی بجھا رہی ہیں، جبکہ ایک ویڈیو میں ان کے دوست سالگرہ کا گانا گا رہے ہیں۔ جیسے ہی یہ پوسٹ سامنے آئی، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے بھرپور محبت کا اظہار کیا گیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا ہانیہ کا برتھ ڈے اب پورا مہینہ چلے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی