امریکا کے مشہور ریپر شان کومبس المعروف ڈیڈی کو 13 سالہ لڑکی سے ریپ سمیت جنسی ہراسانی کے 7 نئے مقدمات کا سامنا ہے۔امریکی میوزک پروڈیوسر پر عائد کردہ نئے الزامات میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 2000میں ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز میں ایک 13سالہ لڑکی کو نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مدعی کا کہنا تھا کہ شان کومبس اور ایک نامعلوم مرد سیلیبرٹی نے انہیں ایک خاتون سلیبرٹی کی موجودگی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایا کہ مقدمات 4 مردوں اور 3 خواتین کی جانب سے منظر عام پر لائے گئے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی