i شوبز

امریکی نش 18اپریل کو پاکستانی سنیمائوں کی زینت بنے گیتازترین

April 10, 2025

بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم امریکی نش جس میں معروف پاکستانی امریکی فنکارہ آئزہ فاطمہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، 18 اپریل کو پاکستان کے تمام شہروں میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ امریکی نش ایک رومانوی کامیڈی ہے، جو تین پاکستانی امریکی خواتین کی کہانی بیان کرتی ہے جو نیو یارک کے جیکسن ہائٹس میں پیار و محبت، شناخت، ثقافت اور کیریئر کے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔ فلم امریکا میں جنوبی ایشیائی مسلم خواتین کی زندگیوں کے مسائل کو حقیقی انداز میں پیش کرتی ہے۔یہ فلم اب تک 25 عالمی فلمی ایوارڈز جیت چکی ہے اور اسے نیو یارک ٹائمز، این پی آر، گارڈین اور بی بی سی وومن کے ذریعہ سراہا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی