i شوبز

امیر سے 35 روپے ادھار لینے پر لواسٹوری شروع ہوئی، ماورا کا انکشافتازترین

February 25, 2025

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ امیر سے 35 روپے ادھار لینے پر ہماری لو اسٹوری شروع ہوئی۔ شادی کے بعد وہ پہلی بار ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیتے نظر آئیں، جس کا ٹیزر سامنے آیا ہے، اس مختصر ٹیزر میں انہوں نے فلم اور ذاتی زندگی سے جڑے سوالات کا جواب دیا۔ماورا حسین کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں وقت کے ساتھ نہیں ہوتی ہیں، ابھی میری شادی ہوئی اور پھر ساتھ میں یہ فلم ری ریلیز ہوئی تو یہ میرے لیے بہت اچھا وقت ہے۔انہوں نے امیر گیلانی کے ساتھ اپنی لواسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دفعہ کینٹین سے پانی کی بوتل خرید رہی تھیں لیکن انہیں محسوس ہوا کہ وہ اپنا پرس بھول آئی ہیں تو میں اپنے ڈرائیور کو ڈھونڈنے لگی، امیر جو وہیں موجود تھے انہوں نے کہا کہ میں آپ کے 35 روپے دے دیتا ہوں ، بے فکر ہوجائیں ، میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کے پیسے واپس کردوں گی تو امیر نے کہا کہ کوئی بات نہیں 35 روپے تو ہیں، انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ابھی تک میں نے ان کا ادھار واپس نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی