اداکارہ ماورا حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی پاکستان اور بھارت کے فنکار ایک ساتھ کام کرسکیں گے۔ ایک بھارتی میڈیا ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے اپنی 2016 کی بالی ووڈ فلم صنم تیری قسم کی بھارت میں دوبارہ ریلیز پر بھی بات کی اور اس بات پر خوشی کا اطہار کیا کہ 9 سال بعد ان کی فلم نے ریکارڈ کمائی کی۔ماورا حسین نے کہا اگر حالات اچھے ہوں گے اور انہیں حالات نے اجازت دی تو وہ مزید بالی ووڈ فلموں میں اور ممبئی میں کام کرنا پسند کریں گی۔فواد خان کی آنے والی فلم ابیر گلال پر بھارتی ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر ماورا حسین نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اچھے دن بھی آئیں گے اور دونوں ممالک کے فنکار ایک ساتھ کام کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی