بھارتی ٹیلی ویڑن کے معروف اداکار امان جیسوال کی خطرناک روڈ حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے کے بعد ا?خری انسٹاگرام پوسٹ نے بھی صارفین کو ا?بدیدہ کردیا۔گزشتہ روز اداکار امان جیسوال کا گیشوری ہائی وے پر خطرناک ایکسیڈینٹ ہوا جس میں انکی بائیک کو ٹرک نے ٹکر ماری، اس حادثے کے نتیجے میں اداکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔اداکار کے انتقال کے بعد ڈراما مصنف دھیرج مشرا نے بھارتی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ امان ایک آڈیشن کے لیے جا رہے تھے کہ گیشوری ہائی وے پر ان کی بائیک کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امان جیسوال کا حادثے کے فوری طور پر کاما اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آدھے گھنٹے میں ہی چل بسے۔دوسری جانب یہ خبر سوشل میڈیا پر پھیلتے ہی شدید صدمے کا سبب بن گئی جبکہ ڈراما انڈسٹری سے وابستہ شخصیات سمیت لاکھوں صارفین اداکار کی موت پر اظہار افسوس بھی کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں امان جیسوال جو ڈراما سیریل 'دھرتی پترا نندنی' میں آکاش بھاردواج سے کردار سے جانے جاتے ہیں انکے انتقال کی خبر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر لاسٹ انسٹاپوسٹ بھی گردش کرنے لگی۔امان جیسوال کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ امان کے انسٹاگرام ہینڈل کا نام 'aman_jazz' تھا۔
انہوں نے اپنا آخری انسٹاگرام پوسٹ 31 دسمبر 2024 کو کیا تھا، جس میں انہوں نے نئے سال کی آمد پر اپنے خوابوں اور امیدوں کے بارے میں بات کی تھی۔پوسٹ میں امان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں خوابوں اور آرزوؤں پر ایک مونولاگ شامل تھا۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھاکہ،' 2025 میں نئے خوابوں اور بے حد امکانات کے ساتھ قدم رکھ رہا ہوں۔'جبکہ ان کے سوشل میڈیا بائیو میں درج تھا کہ،'کرداروں کے ذریعے جینا۔'پوسٹ اورامیدوں سے بھرے کیپشن دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ،''کون کہہ سکتا تھا کہ اتنی امیدیں رکھنے والا شخص نئے سال صرف 15 دن ہی جی سکے گا'۔یاد رہے کہ اداکار امان جیسوال کا تعلق اتر پردیش کے علاقے بلیا سے تھا۔انہوں نے ڈرامہ سیریل 'دھرتی پترا نندنی' میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے سونی ٹی وی کے شو 'پنیاشلوک اہلیا بائی' میں یشونت راؤ پھنسے کا کردار نبھایا۔ یہ شو جنوری 2021 سے اکتوبر 2023 تک نشر ہوا۔ امان نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور روی دوبے اور سرگن مہتا کے ڈرامہ 'اڈاریاں' کا بھی حصہ رہے۔دوسری جانب تاحال اداکار کی ا?خری رسومات کے حوالے سے کوئی تفصیلات ابھی تک ظاہر نہیں کی گئیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی