i شوبز

اللو ارجن 5برس بعد پشپا کے سحرسے نکل آئے، حلیہ تبدیل کرالیاتازترین

January 02, 2025

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اللو ارجن 5برس بعد پشپا کے سحرسے نکل آئے، اپنا حلیہ تبدیل کرالیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اللو ارجن نے حال ہی میں اپنی 5 سال پرانی داڑھی تراشی اور بال کٹوائے ہیں، یہ تبدیلی ان کے مداحوں کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ان کا یہ انداز ایک علامت بن چکا تھا۔رپورٹس کے مطابق اداکار جلد ہی اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی نئے روپ کا انکشاف کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں، مداح شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ وہ اب کیسا نظر آتے ہیں، خاص طور پر اتنے عرصے تک اپنی مخصوص اسٹائل کو اپنانے کے بعد ان کا نیا اسٹائل کیسے ہوگا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی