i شوبز

اللہ پر مضبوط ایمان نے میری زندگی بدلی' جاوید شیختازترین

March 25, 2025

معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر جاوید شیخ کا شمار ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں سے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں بے مثال مقام حاصل کیا۔ جاوید شیخ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے سخت دور کے بارے میں کھل کر بات کی اور بتایا کہ للہ پر غیر متزلزل ایمان نے کس طرح انہیں مشکلات سے نکالا۔جاوید شیخ نے بتایا کہ یہ تقریبا 25 سال پہلے میری زندگی کا سب سے برا دور تھا، میں چاہتا تو مایوس ہو کر سب کچھ چھوڑ دیتا، میں ڈپریشن کا شکار ہو سکتا تھا، لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری، میں نے وحید مراد کو بھی ایسے ہی برے حالات میں ڈپریشن کا شکار ہوتے دیکھا تھا، لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ میں خود کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑوں گا۔اداکار کے مطابق اگر آپ کا للہ پر پختہ یقین ہو تو مشکلات جتنی بھی بڑی کیوں نہ ہوں، للہ آپ کے لیے راستے کھول دیتا ہے، بس ثابت قدم رہیں اور ہمت نہ ہاریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی