i شوبز

ہالی ووڈ سپر سٹار اداکار ٹام کروز کے لیے ایک اور اعلیٰ اعزازتازترین

February 11, 2025

ہالی ووڈ کے سپر سٹار اداکار ٹام کروز کو فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کے اعلی ترین گرینڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکار ٹام کروز کو شعبہ ہوا بازی میں گراں قدر خدمات کے صلے میں فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کی جانب سے یہ اعلی ترین اعزاز دیا گیا ہے۔اداکار کو یہ اعزاز ایوی ایشن میں مستقبل کے ہوا بازوں کے لیے متاثر کن کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے، یہ ادارے کا سب سے اعلی اعزاز ہے۔ٹام کروز اپنی فلمز میں اپنے اسٹنٹس خود کرتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اس حوالے سے بتایا کہ وہ بوئنگ کمپنی کے قدیم بائی پلین پر 10 ہزار فٹ پر سین ریکارڈ کرانے کے لیے باقاعدہ پاس آٹ ہونے کے مرحلے سے بھی گزرے ہیں۔ٹام کروز کو یہ اعزاز ا ادارے کی صدر کیتھرین ماونوری نے پیش کیا جو خود 1988 اور 2000 میں خواتین کے ایروبیٹکس مقابلوں میں ورلڈ چیمپیئن رہ چکی ہیں۔یا د رہے فرانسیسی ادارہ ایرو کلب ڈی فرانس 20 اکتوبر 1898 کو قائم ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی