i شوبز

ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن کا اے آئی سے متعلق قانون سازی کا مطالبہتازترین

February 14, 2025

معروف ہالی ووڈ اسٹار اسکارلٹ جانسن نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی)سے بنائی گئی اپنی ویڈیو پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔شوبز ویب سائٹ ورائٹی کے مطابق اسکارلٹ جانسن سمیت دیگر معروف شخصیات کی مصنوعی ذہانت سے بنائی ویڈیو نے ہولی وڈ میں تنازع کھڑا کردیا، جس پر اداکارہ نے سخت رد عمل بھی دے دیا۔مذکورہ ویڈیو میں اسکارلٹ جانسن، جیک بلیک، میلا کونس، ڈریک، اسٹیون اسپیلبرگ اور ایڈم سینڈلر کے مصنوعی ذہانت کے ورژن دکھائے گئے ہیں، جو امریکی ریپر اور پروڈیوسر کانیے ویسٹ کے حالیہ یہود مخالف بیان کے خلاف احتجاج کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ویڈیو کلپ میں مشہور شخصیات کوکانیے ویسٹ مخالف ٹی شرٹس میں دکھایا گیا تھا۔ویڈیو کا اختتام اے آئی سے تیار کردہ کانٹینٹ پر ہوا، جس میں لکھا گیا تھا کہ بہت ہو گیاویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسکارلٹ جانسن نے اے آئی کے غلط استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اس کے مثبت استعمال پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی