i شوبز

ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغامتازترین

November 27, 2024

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے خواتین کو ہراسانی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ترغیب دی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی قدر کیلیے اٹھ کھڑے ہونے پر زور دیا۔ یہ ویڈیو لوریال پیرس کے اسٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف اسٹینڈ اپ ٹریننگ پروگرام کا حصہ تھی۔ویڈیو میں ایشوریا نے کہا کہ اسٹریٹ ہراسمنٹ سے کیسے نمٹا جائے؟ نظریں چرا کر؟ نہیں۔ مسئلے کو آنکھوں میں دیکھیں۔ اپنی قدر پر سمجھوتہ کبھی نہ کریں۔ خود پر شک نہ کریں۔ اپنی قدر کیلئے کھڑے ہوں۔ نہ اپنے لباس کو الزام دیں، نہ لپ اسٹک کو۔ اسٹریٹ ہراسمنٹ کبھی آپ کی غلطی نہیں ہوتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی