i شوبز

ایوارڈ شوز کو غلط کہنا غلط' ایوارڈ اسے ہی ملتا ہے جو اس قابل ہوتا ہے' نوشین شاہتازترین

March 20, 2025

معروف اداکارہ ' ماڈل و میزبان نوشین شاہ نے کہا ہے کہ ایوارڈ شوز کو جعلی کہنا غلط ہے ' ایوارڈ اسے ہی ملتا ہے جو اس قابل ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران نوشین شاہ نے ایوارڈ شوز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ میرے خیال میں ایوارڈز شو جعلی نہیں ہوتے، ایوارڈ اسے ہی دیا جاتا ہے جو اس کی قابلیت رکھتا ہے، ایوارڈ شوز کو دھوکا یا جعلی کہنا غلط تاثر ہے۔انہوں نے کہا مجھے کئی ایوارڈز مل چکے ہیں، جو ایوارڈز کے قابل ہوتا ہے اسے ایوارڈ سے نواز دیا جاتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں پہلے اپنے پیسے کپڑوں، جوتوں اور پرفیومز پر اڑا دیا کرتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہے، اب میں اپنی ذات پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے سوچتی ہوں کہ کیوں نہ اس پیسے کو گھر میں کسی بہن بھائی کو دے دیا جائے یا گھر سے باہر کسی ضرورت مند کی مدد کر دی جائے۔اپنی فٹنس اور ڈائیٹ پلان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میں کوئی خاص ڈائیٹ پلان فالو نہیں کرتی میری کوشش ہوتی ہے دو ابلے ہوئے انڈے کھائوں اور بعد میں صرف سلاد پر گزارا کروں یا شام 4 بجے کے بعد کھانا پینا بند کر دوں' جم جاتی ہوں اور کھانے پینے میں تھوڑا احتیاط کرتی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی