رنبیر کپور کی ایکشن کرائم فلم 'اینیمل' کے سیکوئل 'اینیمل پارک' کے اے آئی ٹریلر نے دیکھنے والوں کے دماغ کی بتی جلادی۔سندیپ ریڈی وانگا کی فلم'اینیمل' دسمبر 2023 میں سنیما گھروں کی زینت بنی اور اپنی تشدد پسند کہانی اور دیگر چند بولڈ ڈائیلاگز اور سینس کی وجہ سے ریلیز ہوتے ہی متعدد تنازعات کا شکار ہوئی۔تمام تر تنازعات کے ساتھ ہی یہ فلم باکس آفس پر تہلکہ مچاتی نظر آئی جس نے 900 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور بالی وڈ کی ٹاپ بلاک بسٹر فلموں میں اپنا نام شامل کروالیا۔اس فلم میں اداکار رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار کرکے فلم کو کامیاب کیا وہیں فلم میں گالم گلوچ، پرتشدد اور نیم عریاں مناظر کی بھرمار ہونے کی وجہ سے اسے کافی تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑا یہاں تک کہ اس فلم کی کہانی پر 'خواتین مخالف'جیسے الزامات بھی لگائے گئے۔یکن اسکے باجود یہ فلم نہ صرف باکس ا?فس پر کامیاب ہوئی بلکہ صارفین کی بھرپور سپورٹ کو دیکھتے ہوئے اس فلم کے سیکوئل کا اعلان کیا گیا جو کہ 'اینیمل پارک' کے نام سے سامنے ا?ئے گی۔ابھی اس سیکوئل کا فائنل اعلان ہونا باقی تھا کہ 'اینیمل پارک' کا مختصر دورانیے پر مشتمل ایک ٹریلر نے سب کی توجہ سمیٹی جس میں رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، تریپتی دمری، انیل کپور، اور بوبی دیول کے رونگٹے کھڑے کردینے والے مناظر شامل تھے۔ اس ٹریلر کا اصل ٹریلر سے کوئی تعلق نہیں! یہ ایک اے آئی ورڑن ہے جو گرافک ڈیزائنر سورجیت گھوش نے ایڈٹ کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر سورجیت نیاس ٹریلر کا اے آئی ورڑن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ،'اینمل پارک ٹریلر کا اے آئی ورڑن دیکھیں۔ یہ واقعی دماغ ہلا دینے والا ہے! 'ٹریلر کا ا?غاز اسلحہ لیس چند لوگوں کے گاڑیوں سے اترنے پر ہوتا ہے جنکے چہرے روبوٹک بنائے گئے تھے بعد ازاں رنبیر کپور عرف رنوجے کو سگریٹ کا کش لگاتے اور پھر خون ا?لود کپڑوں میں ملبوس پارک میں ٹہلتے دیکھا گیا جہاں رشمیکا مندانا کا اے ا?ئی ورڑن بھی خون میں لبریز ہے۔جبکہ اس ٹریلر میں رنبیر اور رشمیکا کے بیٹے کو بھی دکھایا گیا ہے اور ا?خر میں انیل کپور اور بوبی دیول کے سین بھی شامل ہیں جو سنسنی پھیلانے کیلئے کافی ہیں۔جیسے ہی ایڈٹ شدہ ویڈیو منظرعام پر ا?ئی مداحوں میں جوش و ولولہ بڑھ گیا اور جلد اس فلم کو سینما کی زینت بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ حال ہی میں، رنبیر کپور نے 'اینیمل پارک' کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ 'اینمل' ایک ٹرائیلوجی ہے اور اس فلم کے آخری حصے کا نام 'اینمل کنگڈم' ہوگا۔فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ،'ڈائریکٹر (سندیپ ریڈی وانگا) اس وقت ایک اور فلم پر کام کر رہے ہیں۔ ہم اس فلم کی شوٹنگ 2027 میں شروع کریں گے۔ ابھی تھوڑا وقت باقی ہے۔'
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی